گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیا، ڈاکٹر اسامہ ریاض زائرین کی اسکریننگ کے فرائض کے دوران وائرس کا شکار ہوا اور انتقال کر گیا۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کے دوران وائرس سے متاثر ہوا۔
چند روز قبل ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جانے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان کا کورونا کا علاج جاری تھا کہ صحت یاب نہ ہوسکا نلکہ مہلک وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے ہے اور وہ گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جمعے کی رات سے انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج تھے۔
ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرانہیں ونٹیلیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر اسامہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ یہ گلگت بلتستان میں کورونا سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
ان کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 714 تک ہوگئی ہے۔ ہفتے کی رات 12بجے تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 630 تھی لیکن اب سندھ پنجاب اور گلگت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے سے 714 تک ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں نئے مریض41، پنجاب میں 27 اور گلگت بلتستان میں 16 کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد سندھ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد333، پنجاب163، بلوچستان 104، خیبرپختونخواہ31، گلگت بلتستان71، اسلام 11، کشمیر میں ایک مریض کورونا سے متاثرہ ہے۔
0 Comments