فجر کی نماز کی 4 رکعات ہیں۔ دو رکعات سنت اور دو رکعات فرض۔ دور کعات سنت اپ نے پہلے پڑھنا ہے او اس کے بعد آپ نے دو رکعات فرض پڑھنا ہے۔ فجر کی نماز کا وقت  فجر کی اذان ہونے کے بعد سے شروع ہو جاتا ہے اور طلوع افتاب تک رہتا ہے۔ یہاں ایک بات میں اور بتا دوں کہ اگر نماز کا وقت کم رہ جائے یعنی سورج نکلنے والا ہو تو اور اپ چار رکعت مکمل نہ کر سکتی ہوں تو اپ نے  پہلے دو رکعات فرض پڑھ لینے ہیں اور سورج نکلنے کے بعد اپ نے دو رکعت سنت پڑھنی ہے۔ فرض پڑھنے کی فورا بعد اپ سنت نہیں پڑھ سکتیں۔



دو رکعت سنت ، دو رکعت فرض یا دو رکعت نفل نماز میں کوئی فرق نہیں۔   یہ ایک ہی طرح سے پڑھی کی جاتی ہیں ۔ صرف نیت کا فرق ہوتا ہے۔   اپ نے جو نماز پڑھنی ہے اس کی صرف نیت کرنی ہے۔  باقی طریقہ ایک ہی ہے۔

نماز پڑھنے کے لیے اپ کے جسم کا پاک ہونا۔ اپ کے کپڑوں کا پاک ہو نا اور جہاں نماز پڑھ رہی ہیں اس جگہ کا پاک ہونا ضروری ہے۔ اگر اپ کا جسم ناپاک ہے تو اپ پر غسل فرض ہے۔ سب سے پہلے اپ غسل کر کے پاک کپڑے پہن لیں۔ اس کے بعد اپ نے وضو کرنا ہے۔ اگر اپ کو وضو کرنے کا طریقہ ٹھیک سے نہیں پتا تو اوپر ویڈیو کا لنک دے رہا ہوں اپ اس ویڈیو کو دیکھ کر وضو کرنا سیکھ لیں۔ اس ویڈیو کا لنک میں ڈسکرپشن میں بھی دے رہا ہوں وہاں سے بھی اپ ویڈیو دیکھ سکتی ہیں۔

وضو کر کے اپ نے جائے نماز پاک جگہ پر بچھا کر قبلہ رخ کھڑے ہو جانا ہے۔  اس کے بعد اپ نے نماز کی نیت کرنی ہے۔ یاد رہے کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے ۔ اگر زبان سے بھی کہہ لیں تو یہ بھی درست ہے۔

 

سنت نماز کی نیت اپ نے اس طریقے سے کرنے ہے۔

نیت کی میں نے دو رکعت سنت نماز کی واسطے اللہ تعالی کے رخ میرا کعبہ شریف کی طرف۔

 

فرض نماز کی نیت اپ نے اس طریقے سے کرنے ہے۔

نیت کی میں نے دو رکعت فرض نماز کی واسطے اللہ تعالی کے رخ میرا کعبہ شریف کی طرف۔

 

نفل نماز کی نیت اپ نے اس طریقے سے کرنے ہے۔

نیت کی میں نے دو رکعت نفل نماز کی واسطے اللہ تعالی کے رخ میرا کعبہ شریف کی طرف۔

 

نیت کر کے اللہ اکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھانے ہیں اور پھر سینے پر باندھ لینے ہیں۔ سب سے پہلے اپ نے سنا ء پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے تعوذ یعنی اعوذ باللہ پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے تسمیہ یعنی بسم اللہ پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے سورہ فاتحہ پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے کوئی سی بھی قران مجید کی سورت پڑھنی ہے یا قران مجید کی کوئی بھی تین ایات پڑھ لیں۔ مثال کے طور پر ابھی میں یہاں سورۃ اخلاص پڑھ رہا ہوں۔

اس کے بعد اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جانا ہے اور رکوع میں اپ نے یہ تسبیح تین دفعہ پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے یہ کہتے ہوئے سیدھا کھڑے ہو جانا ہے۔ اتنی دیر کھڑے رہنا ہے جتنی دیر اپ

 رکوع میں کھڑی رہی ہیں اور دل ہی دل میں یہ کہنا ہے۔

اس کے بعد اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے میں چلے جانا ہے۔

سجدے میں یہ تسبیح اپ نے تین دفعہ پڑھنی ہے۔

اس کے بعد اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے بیٹھ جانا ہے۔ اتنی دیر بیٹھنا ہے جتنی دیر اپ نے سجدہ کیا ہے۔ اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسرے سجدے میں چلے جانا ہے اور پھر یہ تسبیح تین دفعہ  پڑھنی ہے۔ دوسرے سجدے کے بعد دوسری رکعت کے لیے اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے سیدھا کھڑے ہو جانا ہے۔

سیدھا ہو کر دونوں ہاتھ سینے پر باندھ لینے ہیں اور بسم اللہ شریف پڑھنا ہے۔ اس کے بعد اپ نے سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔ سورہ فاتحہ کے بعد قران مجید کی کوئی بھی سورت پڑھنی ہے۔ اور اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جانا ہے۔ اور رکوع میں رکوع کی تسبیح پڑھنی ہے جو اپ نے پہلی رکعت میں پڑھی تھی۔  پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے کھڑے ہو جانا ہے اور دل ہی دل میں یہ کہنا ہے ۔

اس کے بعد اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے میں چلے جانا ہے اور دونوں سجدے مکمل کر لینے ہیں جیسے اپ نے پہلی رکعت میں مکمل کیے تھے۔

  دوسری رکعت کے دوسرے سجدے کے بعد اپ نے اللہ اکبر کہتے ہوئے بیٹھ جانا ہے۔ اس کے بعد اپ نے تشد یعنی التحیات پڑھنا ہے۔

اتحیات پڑھنے کے بعد اپ نے درود شریف پڑھنا ہے۔ اسے درود ابراہیمی بھی کہتے ہیں۔

درود شریف پڑھنے کے بعد اپ نے یہ دعا پڑھنی ہے۔ اس دعا کے علاوہ اپ کوئی اور دعا بھی پڑھ سکتی ہیں جو قران و حدیث میں ائی ہو۔ اس کے بعد اپ نے السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہوئے دائیں طرف کو منہ پھیرنا ہے اور نظر کو اپنے دائیں کندھے پر رکھنا ہے

 اسی طرح اپ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے ہوئے بائیں طرف کو منہ پھیرنا ہے اور نظر اپنی بائیں کندھے پر رکھنی ہے۔

یہ اپ کے دو رکعت نماز مکمل ہو گئی۔جیسا کہ میں پہلے اوپر بتا چکا ہوں کہ یہ دو رکعت نماز کا طریقہ ہے۔  چاہے اپ فرض پڑھ رہی ہیں ،  سنت پڑھ رہی ہیں یا اپ نفل پڑھ رہی ہیں۔ دع رکعات نما ز کا طریقہ ایک ہی ہے صرف نیت کا فرق ہے اور نیت کرنے کا طریقہ میں اوپر بتا چکا ہوں۔

آمید ہے آپ دو رکعات نماز بڑھنے کا طریقہ سمجھ آکیا ہو گا۔ اگر آپ  کا کوئی سوال ہے توآپ کمنٹ کر کے پوچھ سکتی ہیں۔