پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ دہاڑی دار غربت اور بھوک کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پاکستان میں مختلف فلاحی تنظیمیں اور مخیر حضرات ضرورت مند افراد کو اس مشکل صورت حال میں مفت کھانا اور راشن فراہم کر رہے ہیں۔