اکستان میں کرونا وائرس کے نئے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں جن کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 730 ہوگئی ہے۔ 
ادارہ قومی صحت کی جانب سے کرونا وائرس کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ covid.gov.pk پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے 260نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 729ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری ویب سائٹ کو ہفتہ کی رات 10 بج کر 35 منٹ پر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں یہ تعداد 396ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 137اور بلوچستان میں 103 متاثرہ افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 27، اسلام آباد میں 10 اور آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہے۔