معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ شب معراج پر خصوصی دعا میں ڈاکٹر حضرات کا تذکرہ زبان سے نہیں کرپائے جس پر وہ معافی چاہتے ہیں، ڈاکٹرز بہت بڑا جہاد کر رہے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ شب معراج کی رات کیفیت بنی ہوئی تھی ، سب کے نام ذہن میں تھے لیکن زبان سے ادا نہیں ہوپائے، کچھ دوستوں کے فون آرہے ہیں کہ آپ نے ہمارے شعبے کا ذکر نہیں کیا۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی جن کے ساتھ میرا بہت محبت کا تعلق ہے ان کا پیغام آیا کہ آپ نے صحافیوں اور اپوزیشن کیلئے دعا نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: چار رکعت فرض نماز پڑھنے کادرست طریقہ
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جو لوگ فرنٹ لائن پر ہیں وہ اس وقت بہت بڑا جہاد کر رہے ہیں، ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ رشتہ محض دینی ہے، ان کا کسی سیاسی جماعت سے دوسرا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کو اللہ نے دعوت و تبلیغ کے ذریعے ہدایت دی ہے، تبلیغ ہی ان کا کام ہے اور یہی ان کی جماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کورونا وائرس کی عام علامات سے واقف ہیں؟
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ سہیل بھائی کی طرف سے پیغام آیا کہ ڈاکٹرز گلہ کر رہے ہیں کہ ان کیلئے دعا نہیں کی۔ ’ زبان سے تو الفاظ نہیں نکلے لیکن میرا رواں رواں اس وقت آپ کیلئے دعا کر رہا ہے، لوگوں کا علاج کرنا اور بھاگ دوڑ کرنا ساری رات کے نوافل سے بہتر ہے، ہمارے ڈاکٹرز کے پاس چین جیسی سہولیات نہیں ہیں لیکن یہ پھر بھی لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کود پڑے ہیں ، یہ اس وقت ویسا ہی جہاد کر رہے ہیں جیسا سرحدوں پر فوجی کرتا ہے، ان کیلئے بہت بڑی جنت ہے۔‘
مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹرز کو مخاطب کرکے کہا ’ آپ کا تذکرہ نہ کرنے پر میری معذرت بھی ہے اور میرا سر تسلیم خم بھی ہے، ڈاکٹرز سے معافی چاہتا ہوں ، اس وقت آپ لوگ محسن انسانیت ہیں۔‘
0 Comments