اسلام آباد(اردو آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا۔
نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق وزیرخارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی وزراءکانفرنس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے درمیان کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دیا ہے ،باہمی تضادات بڑھتے اور پھیلتے چلے جارہے ہیں، نفرت اور تفریق سے متعلق نظریات پنپتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا ہے، فلسطین میں بھی مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال ہے۔
0 Comments