وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کلورو کوئین دوائی کھانے کی وجہ سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا یہ کہا جارہا ہے کہ اگر کلوروکوئین کو استعمال کیا جائے تو ہم کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔ واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ آپ کلوروکوئین کھالیں تو کرونا وائرس سے بچ جائیں گے، یہ غلط فہمی پر مبنی بات ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ایڈوائرزی جاری کردی ہے کہ یہ دوائی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت نہیں کی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیر تک پلان مکمل ہوجائے گا کہ کس طرح پاکستان کے 5 ہزار ڈاکٹرز کو ٹریش کورس مہیا کرنا ہے، انہیں بتانا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، آنے والے چند دنوں میں اس مہم کا آغاز کردیں گے، ایک مہینے کے اندر 5 ہزار ڈاکٹرز کو کورس مکمل کرائی گے۔
0 Comments