فضائی سفر کی بندش کے باعث متحدہ عرب امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کے لیے اچھی خبر۔ زمینی حدود اور فضائی سفر پر پابندی کے باعث یو اے ای میں پھنسے غیر ملکی سیاح اب قانونی طور پر ملک میں رہ سکیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفاقی ادارہ برائے شناخت و شہریت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی سیاح جو فضائی حدود کی بندش اور بارڈرز بند ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات میں رہنے پر مجبور ہیں ان کو ملک میں رہنے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ حکام نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔